ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی

فوجی تعیناتی بڑھا دی

فوجی تعیناتی بڑھا دی

 

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی تعیناتی کی مدت 2027 تک بڑھا دی ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے خطے میں تعینات بعض امریکی فوجیوں کی موجودگی میں توسیع کی منظوری دی ہے۔

امریکی بحری،فضائی اور دیگر دفاعی یونٹس خطےمیں بدستور موجود رہیں گے،مشرقِ وسطیٰ میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

رپورٹ کےمطابق امریکی فوجی خطےمیں ایرانی میزائلوں کو روکنے،تجارتی جہازوں کی حفاظت اور آبنائے ہرمز میں کارروائیوں سمیت مختلف مشنز انجام دے رہے ہیں، طویل تعیناتی کے باعث امریکی فوجی وسائل اور تیاری پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی نےاپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ امریکا چاہتا ہےکہ مڈٹرم الیکشنز تک ہلکی پھلکی ایران جنگ لگی رہے تاہم نومبر انتخابات کے بعد ایران پر حملوں میں شدت آسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ کےمعاون چاہتےہیں کہ نومبر تک ایران جنگ نہ بڑھے تاکہ ری پبلکنز انتخابات نہ ہاریں، الیکشنز تک ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ایران پر اقتصادی دباو بڑھایا جائے۔

Exit mobile version