پولیس ملازمین کی بیٹیوں‌ کی شادی، بڑی خوشخبری آگئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پولیس ملازمین کی بیٹیوں‌ کی شادی، بڑی خوشخبری آگئی

پولیس ملازمین کی بیٹیوں‌ کی شادی، بڑی خوشخبری آگئی

پولیس ملازمین کی بیٹیوں‌ کی شادی، بڑی خوشخبری آگئی

پنجاب میں پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا اقدام کیا ہے جس کی پولیس ویلفیئر بورڈ نے منظوری دے دی ہے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی بیٹیوں کے ویڈنگ گفٹ میں نمایاں اضافہ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی بیٹیوں کے لیے ویڈنگ گفٹ 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2.5 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کی بیٹیوں کے لیے 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے اور شہدا پولیس کی ہر بیٹی کے لیے یہ رقم 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 7.5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

گریجویشن اور بی ایس آنرز کم از کم 60 ہزار روپے کردیا گیا ہے اور انٹرمیڈیٹ 50 ہزار، میٹرک درجہ چہارم کے لیے سالانہ 20 ہزار کیا گیا ہے۔

اسپیشلائزڈ ڈگریز کے لیے مکمل فیس انجیئرنگ، میڈیکل، ایم بی بی ایس، بی بی اے بھی دی جائے گی۔

Exit mobile version