خواتین کیلئے 50 کروڑ روپے کا بلاسود قرضہ،بڑا اعلان ہوگیا،حکومتی اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

خواتین کیلئے 50 کروڑ روپے کا بلاسود قرضہ،بڑا اعلان ہوگیا،حکومتی اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے

خواتین کیلئے 50 کروڑ روپے کا بلاسود قرضہ،بڑا اعلان ہوگیا،حکومتی اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے

خواتین کیلئے 50 کروڑ روپے کا بلاسود قرضہ،بڑا اعلان ہوگیا،حکومتی اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے

پنجاب میں خواتین کاروباری افراد اور ہنرمندوں کے لیے 50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ نے خواتین کاروباری افراد اور ہنرمندوں کے لیے 50 کروڑ روپے کے بلاسود قرض سکیم کی منظوری دے دی۔

یہ منظوری بورڈ کے 137ویں اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کی،منظور شدہ اسکیم کے تحت خواتین ہنرمندوں اور کاروباری افراد کو 5 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔

اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے 50 کروڑ روپے کے ریوالونگ فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔

نئے کاروبار شروع کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے تک جبکہ پہلے سے موجود کاروبار کو توسیع دینے کے لیے 50 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

بورڈ نے حافظ آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خانیوال اور اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں نئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا،حکام نے بتایا کہ مجوزہ صنعتی اسٹیٹس کے لیے زمین کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

گوجرانوالہ میں صنعتی پارک کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی غیر ضروری جائیدادوں کی نیلامی کے شیڈول کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں مری میں ہینڈی کرافٹس ڈویلپمنٹ سینٹر کی نیلامی اور جدید ہینڈی کرافٹس شاپ کے لیے متبادل جگہ خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں صنعتکاروں اور چیمبرز آف کامرس کی ضروریات کے مطابق نئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کیے جارہے ہیں۔ حکومت صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی معاونت کے لیے بلاسود قرض اسکیمیں متعارف کرائی جارہی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے آسان کاروبار فنانس اسکیم سے بھی صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد مل رہی ہے۔

Exit mobile version