لاہور:پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
لاہور بورڈ نےنویں جماعت کے امتحانات کےنتائج کا اعلان کردیا،لاہور کے سرکاری اسکولز کے صرف 39 فیصد طلبا نویں جماعت کا امتحان پاس کرسکے،جبکہ 61 فیصد طلبا فیل ہوگئے، سرکاری اسکولز کے 72 فیصد لڑکے اور 52 فیصد لڑکیاں امتحان میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
سرکاری اسکولز کےمقابلےمیں نجی اسکولز کےنتائج نمایاں طور پر بہتر رہے،جہاں 70 فیصد طلبا کامیاب ہوئے،لاہوربورڈ میں مجموعی طورپر 46 فیصد طلبا نویں جماعت کا امتحان پاس کرسکے، لاہور بورڈ کے تحت مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 طلبا نے امتحان دیا،جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 طلبا کامیاب قرار پائے۔
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کےنتائج کا اعلان کردیا،کنٹرولرامتحانات کے مطابق مجموعی طور پر2لاکھ49ہزار352امیدواروں نےامتحانات میں حصہ لیا، امتحان میں1لاکھ 15 ہزار 966 امیدوار کامیاب قرار، کامیابی کا تناسب46.51فیصد رہا۔
فیصل آباد بورڈ نےبھی نویں جماعت کےنتائج کااعلان کر دیا، مجموعی طورپر1لاکھ96ہزار6سو چھپن طلباء نے امتحانات میں حصہ لیا، 1 لاکھ 708 طلبا پاس ہوسکے،48.79 فیصدطلبا امتحانات میں ناکام ہوئے کامیابی کا تناسب 51.21 فیصد رہا۔
تعلیمی بورڈ ملتان نے نہم جماعت امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا،ترجمان تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق کامیابی کامجموعی تناسب52.11فیصد رہا،امتحانات میں1لاکھ40ہزار675امیدوارشریک ہوئے، 73 ہزار301امیدوار کامیاب قرار پائے،سائنس گروپ میں کامیابی کاتناسب54.85فیصد رہا، 1لاکھ 20 ہزار 213 میں سے 65 ہزار 931 امیدوارکامیاب ہوئے،آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 34.69 فیصد رہا، 14 ہزار 795 میں سے5ہزار132امیدوار کامیاب ہوئے، ڈیف اینڈ ڈم طلباء کی شاندارکارکردگی،کامیابی کا تناسب 98.33 فیصد رہا،کمپیوٹر سائنس ٹیک میں 39.98 فیصد جبکہ ہیلتھ سائنسز میں 39.14 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔
انٹرنیٹ کی سہولت نہ رکھنے والےیاویب سائٹ پرزیادہ رش کا سامنا کرنے والے طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعےبھی اپنا نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں،اس مقصد کے لیےموبائل فون کے میسج آپشن میں صرف اپنا رول نمبر لکھ کر متعلقہ تعلیمی بورڈ کے مقررہ ایس ایم ایس کوڈ پر بھیجیں
تعلیمی بورڈ ڈی جی خان نے جماعت نہم کےسالانہ امتحان کےنتائج کااعلان کردیا،کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحان میں1,06,001امیدواران نےشرکت کی جبکہ51,081امیدوارکامیاب قرارپائے، کامیابی کی شرحِ 48.18 فیصد رہی۔
لاہور بورڈ کے لیے ایس ایم ایس کوڈ 800291، راولپنڈی بورڈ کے لیے 800296، فیصل آباد بورڈ کے لیے 800240، ملتان بورڈ کے لیے 800293، گوجرانوالہ بورڈ کے لیے 800299، سرگودھا بورڈ کے لیے 800290، ساہیوال بورڈ کے لیے 800292، بہاولپور بورڈ کے لیے 800298 جبکہ ڈیرہ غازی خان بورڈ کے لیے 800295 مقرر کیا گیا ہے۔
