آپ کیسے ایسے انسان کے ساتھ بیٹھ گئیں جس نے آپ کو بیلٹ سے مارا ہو؟ مشی کا فریال گوہر سے سوال انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

آپ کیسے ایسے انسان کے ساتھ بیٹھ گئیں جس نے آپ کو بیلٹ سے مارا ہو؟ مشی کا فریال گوہر سے سوال

مشی کا فریال گوہر سے سوال

مشی کا فریال گوہر سے سوال

 

پاکستان کی سابقہ اداکارہ مشی خان نے فریال گوہر کے اپنے سابق شوہر سے متعلق دعوؤں پر اداکارہ کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالے مسائل پر بحث کرنے والی مشی خان نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو میں فریال گوہر کے وائرل کلپس کے بارے میں لب کشائی کی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ فریال گوہر صاحبہ بہت ہی شاندار انسان ہیں، ان کو ہم نے چند عرصہ پہلے سابق شوہر کے ساتھ ایک شو پر دیکھا تھا جس میں ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے تعلقات بہت ہی دوستانہ ہیں۔

مشی نے کہ اس شو میں فریال صاحبہ نے یہ بھی کہا تھا کہ میری سابقہ ساس سے اچھے تعلقات ہیں اور ان سے ملاقات کرتی رہتی ہوں، اب وہ اسی شو میں اکیلی آئیں اور تقریباً 30 سے 35 قبل پرانی تشدد کی باتیں دہرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے بعد یہ سب باتیں کرنے کا کوئی مطلب نہیں اور میرا سوال یہ ہے کہ اگر آپ کے ساتھ اس قسم کا بہیمانہ تشدد کیا گیا کسی آدمی نے اور آپ اسی آدمی کے ساتھ پچھلے پروگرام میں بیٹھ کر کافی ہنسی مذاق کررہی تھیں۔

مشی نے مزید کہا کہ آپ کیسے ایسے انسان کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھنے پر رضامند ہوگئیں جنہوں نے آپ کو بیلٹ سے مارا ہو، اس کے بعد آپ کے گردوں میں ٹانگیں ماریں، اگر آپ کو کروڑوں روپے بھی دیے جاتے تب بھی یہ غلط تھا۔

سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے انسان کو تو بندہ دور سے بھی نہ دیکھے لیکن آپ نے شو کیا اور کافی اچھے ماحول میں کیا جس سے لگا آپ دونوں کی اچھی بات چیت ہے اور پھر اس کے بعد اب یہ سب باتیں کرنے کا کیا فائدہ؟

Exit mobile version