صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا

زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات

زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں اہم ملاقات کی جس میں اہم ملکی معاملات زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق ون آن ون بات چیت تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے مختلف قومی معاملات بالخصوص نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Exit mobile version