چین کا پاکستان کو 21 جدید ریسکیو گاڑیوں کا بیڑا تحفے میں دینے کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

چین کا پاکستان کو 21 جدید ریسکیو گاڑیوں کا بیڑا تحفے میں دینے کا اعلان

چین کا پاکستان کو 21 جدید ریسکیو گاڑیوں کا بیڑا تحفے میں دینے کا اعلان

چین کا پاکستان کو 21 جدید ریسکیو گاڑیوں کا بیڑا تحفے میں دینے کا اعلان

چین نے پاکستان کو قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں پر مشتمل بیڑا تحفے میں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

چین اسلام آباد کے ہنگامی ردِعمل کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے چینی سفارت خانے نے ایکس پر اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان چینی سفارت خانہ کے مطابق چین اسلام آباد کے ہنگامی ردِعمل کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں پر مشتمل بیڑا تحفے میں دے رہا ہے۔

چین کی جانب سے تحفے کے طور پر  دئیے جانے والے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں پر مشتمل بیڑے کی مالیت 3 ارب پاکستانی روپے  بتائی جا رہی ہے،اس تحفے کا مقصد عوامی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ستمبر میں پہنچنے والا یہ بیڑا ایک جدید 88 میٹر اسنار کل ٹینڈر سے بھی لیس ہے،جدید 88 میٹر اسنار کل ٹینڈر دارالحکومت بھر میں ہنگامی ردِعمل کی صلاحیت اور بلند عمارتوں میں امدادی کارروائیوں کو نمایاں طور پر مزید مؤثر بنائے گا۔

یہ ہماری لازوال، ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاونی شراکت داری کا ایک شاندار ثبوت ہے،اس کے تحت ہم مل کر اپنی برادریوں کی خدمت اور تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔

Exit mobile version