دورہ انگلینڈ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم میں کی جانے والی اکھاڑ پچھاڑ کے دوران مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوا دیا ہے۔ جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرنا
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھیجے جانے والے کھلاڑیوں پر مشاورت نہ کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔
وطن واپس بھیجے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔
