ریشم غربت پر لیلیٰ کا مذاق اڑایا کرتی تھی، میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

ریشم غربت پر لیلیٰ کا مذاق اڑایا کرتی تھی، میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

ریشم غربت پر لیلیٰ کا مذاق اڑایا کرتی تھی، میرا

ریشم غربت پر لیلیٰ کا مذاق اڑایا کرتی تھی، میرا

 

پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی قریبی دوست اور فلم اسٹار لیلیٰ کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ ریشم پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

لیلیٰ ان دنوں ایک پاکستانی ریئلٹی شو میں شرکت کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں جہاں ناظرین ان کے انداز اور دیگر شرکا کے ساتھ تعلق کو پسند کر رہے ہیں۔ جنوبایشیائی ثقافت

حال ہی میں میرا نے انسٹاگرام پر لیلیٰ کے حق میں ایک طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے انہیں سپورٹ کرنے اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیلیٰ نے زندگی میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کیا اور ریشم ان کی غربت کا مذاق اڑاتی تھیں۔

میرا کے مطابق لیلیٰ بچپن سے اپنے خاندان کی کفالت کرتی آئی ہیں اور انہوں نے زندگی میں کئی مشکل حالات کا تنہا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی گاڑی، گھر، زیورات اور خاندان سمیت بہت کچھ کھو دیا اور ایک وقت میں مالی طور پر انتہائی مشکل حالات کا شکار ہوئیں۔

Exit mobile version