امریکی قید میں نیویارک جیل سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی تصاویر نے ہلچل مچادی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی قید میں نیویارک جیل سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی تصاویر نے ہلچل مچادی

امریکی قید میں نیویارک جیل سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی تصاویر نے ہلچل مچادی

امریکی قید میں نیویارک جیل سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی تصاویر نے ہلچل مچادی

صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے نیویارک جیل سے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں

امریکی اخبار کے مطابق نکولس مادورو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر خاکستری رنگ کے ٹریک سوٹ میں اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں نکولس مادورو انگلیوں سے فتح کا نشان بنا رہے ہیں جب کہ ان کا وزن پہلے کی نسبت کافی کم دکھائی دے رہا ہے
اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ میں یہ تصاویر اپنے تمام نواسے نواسیوں، پوتے پوتیوں، بچوں اور ان تمام اچھے لوگوں کے لیے ایک چھوٹے سے تحفے کے طور پر بھیج رہا ہوں جو ہم سے محبت کرتے ہیں

وینزویلا کے جبراً معزول اور گرفتار کرکے نیویارک جیل میں اسیری کاٹنے والے نکولس مادورو نے کہا کہ میں چاہتا ہوں، آپ جان لیں کہ ہم آپ کی محبت سے بھرے دل کے ساتھ مضبوط کھڑے ہیں۔

اگرچہ یہ تصاویر اتوار کو شیئر کی گئیں لیکن ان پر موجود ٹائم اسٹیمپ ظاہر کرتا ہے کہ یہ 25 جون کو لی گئی تھیں یعنی وینزویلا میں آنے والے اس شدید زلزلے کے اگلے ہی دن جس میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ان تصاویر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکی تحویل میں موجود ایک قیدی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے اور تصاویر پوسٹ کرنے کی اجازت کیسے مل سکتی ہے؟

یہ تصاویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ ایک مبینہ بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکا کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد کے تصدیق شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔

وینزویلا مادورو پر الزامات اور پس منظر

وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو رواں سال جنوری میں امریکی فوجی آپریشن کے دوران ان کے محفوظ ترین صدارتی محل سے رات گئے اہلیہ کے ہمراہ بیڈ روم سے گھسیٹتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔

امریکا نے ویزنویلا صدر نکولس مادورو پر منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کی سازش کرنے اور امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کے سنگین الزامات عائد کر رکھے ہیں۔ جس کی سماعت نیویارک عدالت میں جاری ہے۔

جہاں وفاقی استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کشتیوں اور مال بردار جہازوں کے ذریعے منشیات امریکا منتقل کرنے والے کارٹلز اور گینگز کی قیادت کی۔

دوسری جانب، نکولس مادورو نے عدالت میں پہلی پیشی کے دوران ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے اور خود کو وینزویلا کا آئینی صدر قرار دیا ہے۔

اگر امریکی عدالت میں یہ جرم ثابت ہو گیا تو نکولس مادورو کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس کا باضابطہ ٹرائل 1 جون 2027 کو شروع ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ نکولس مادورو کو صدر ٹرمپ کا سخت ناقد سمجھا جاتا ہے۔ وہ اپنے جلسوں میں ٹرمپ کی نقل بھی اتارا کرتے تھے اور اسی عمل نے امریکی صدر کے غصے کو جنم دیا تھا۔

Exit mobile version