معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ

تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ

تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے، معاشی ترقی کا عمل سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے جڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہماری ترجیحات ہیں، ایکسپورٹ فنانس ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبے کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری برادری سے تعاون مزید بڑھانا ہوگا، معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

Exit mobile version