ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر ہال آف فیم میں شامل، شاندار کیریئر کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر ہال آف فیم میں شامل، شاندار کیریئر کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر ہال آف فیم میں شامل

ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر ہال آف فیم میں شامل

 

رہوڈ آئی لینڈ:20 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح عظیم ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔

انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم کی تقریب امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر نیوپورٹ میں منعقد ہوئی جس میں عظیم ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں 20 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے فیڈرر کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

تقریب میں راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ہال آف فیم میں شمولیت ان کی زندگی کے عظیم ترین اعزازات میں سے ایک ہے ،شہرت کبھی ان کا مقصد نہیں تھی، زندگی بھر اپنے پسندیدہ کھیل سے جڑے رہنا ہی ان کا مقصد تھا۔

13 سال کی عمر میں بال بوائے کے طور پر اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے راجر فیڈرر جذباتی ہوگئے۔

2022 میں ریٹائر ہونے والے راجر فیڈرر نے بال بوائے سے ٹینس کی دنیا کے عروج تک کے سفر اور اپنے ساتھیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ جہاں بھی بال بوائے ملتے ہیں، وہ انہیں سراہتے ہیں کھیل سے ریٹائرمنٹ ہوچکی ہے، لیکن ٹینس ہمیشہ ان کی زندگی کا حصہ رہے گی۔

ہال آف فیم کی تقریب میں راجر فیڈرر نے اپنے اہلخانہ، ساتھیوں اور اپنے آئیڈیل اسٹیفن ایڈبرگ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version