نوابزادہ شاہ علی
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA) کے چیئرمین اور ممبر ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔وزارتِ قومی صحت، ضابطہ کاری و رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے متعلقہ قوانین کے سیکشن 5(2) اور 8(a) کے تحت ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ 31 اگست 2026 سے منظور کیا ہے۔استعفے کی منظوری کے بعد ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ IHRA کی رکنیت اور چیئرمین کے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے آئندہ چیئرمین اور رکن کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
