جمائما بیٹوں کے ہمراہ لارڈز میں پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ دیکھنے پہنچ گئیں، تصویر بھی شیئر کردی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا کھیل

جمائما بیٹوں کے ہمراہ لارڈز میں پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ دیکھنے پہنچ گئیں، تصویر بھی شیئر کردی

جمائما بیٹوں کے ہمراہ لارڈز میں پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ دیکھنے پہنچ گئیں، تصویر بھی شیئر کردی

جمائما بیٹوں کے ہمراہ لارڈز میں پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ دیکھنے پہنچ گئیں، تصویر بھی شیئر کردی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران بیٹوں کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمائما خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 389 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی

میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے دوسری اننگز 177 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شرو ع کی اور بقیہ بیٹرز اسکور میں 31 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے۔

انگلش ٹیم کی دوسری اننگز میں ڈین لارنس نے 54، ہیری بروک نے 34 اور اوپنر ایمیلیو گے نے 31 رنز کی اننگز کھیلیں۔

محمد عباس نے 57رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو، دو کھلاڑی پویلین بھیجے، انگلش ٹیم کو پاکستان پر مجموعی طور پر 388 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، اوپنر اذان اویس 6، عبداللّٰہ شفیق صفر اور کپتان بابر اعظم 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ پر شان مسعود اور سعود شکیل نے عمدہ بیٹنگ کی، اس دوران سعود شکیل اپنی نصف سنچری بھی مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

Exit mobile version