باجوڑ: بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

باجوڑ: بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی

باجوڑ؛ بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی

باجوڑ؛ بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی

 

پشاور: تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں ابوذر ولد ضیاء الرحمٰن اور جراہ ولد سراج الدین شامل ہیں، زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Exit mobile version