مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ’بوسنیا کا قصاب‘ سابق سرب کمانڈر راٹکو ملاڈچ نیدرلینڈز میں انتقال کر گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بوسنیائی سربیائی جنرل راٹکو ملاڈچ بوسنیا اور ہرزیگووینا کی 1992 سے 1995 کی خونریز جنگ کے دوران نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
اقوام متحدہ کے ہیگ میں قائم بین الاقوامی ٹریبونل نے تصدیق کی کہ 84 سالہ راٹکو ملاڈچ المعروف ’بوسنیا کا قصاب‘ نیدرلینڈز میں اقوام متحدہ کے جیل اسپتال میں انتقال کر گیا۔
آئی آر سی ٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ راٹکو ملاڈچ ہیگ کے اسپتال میں زیر علاج تھا جو آج چل بسا، جج گراسیلا گاٹی سانٹانا نے اس کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
