راولپنڈی، رحیم یار خان میں مسافر ٹرینیں حادثے کا شکار، ٹریک بلاک،آمدورفت معطل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی، رحیم یار خان میں مسافر ٹرینیں حادثے کا شکار، ٹریک بلاک،آمدورفت معطل

مسافر ٹرین

مسافر ٹرین

 

لاہور: پنجاب کے دو مختلف علاقوں میں مسافر ٹرینوں کے دو مختلف حادثات رونما ہوئے،جن میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصور نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ جہلم کے قریب کالا گجراں ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین راول ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے ذرائع کے مطابق راول ایکسپریس رات ساڑھے 12 بجے راولپنڈی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی، ٹرین جب جہلم کے قریب کالا گجراں اسٹیشن پہنچی تو بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں، تاہم مسافروں میں سے کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعلقہ عملے نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا، جبکہ متاثرہ ٹرین کی بحالی اور ریل ٹریک کو معمول کے مطابق کھولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

حادثے کے باعث ٹرین سروس کے معمول کے شیڈول کے متاثر ہونے کا امکان ہے، تاہم ریلوے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

دوسرے واقعہ کراچی سے آنے والی یوسف والا کول ٹرین فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔کوئلے سے بھری ٹرین بریک نہ لگنے کے باعث سینڈ ہمپ میں گھس گئی جس کے باعث کول ٹرین کا انجن ہی الٹا گیا۔انجن کے ساتھ 10 ویگنیں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ حادثے کے باعث اَپ ٹریک بلاک ہوگیا اور ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔

Exit mobile version