راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بہن نورین نیازی کی ملاقات ختم ہوگئی۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عمران خان کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد نورین نیازی اڈیالہ جیل سے گورکھپور فیکٹری ناکے پہنچ گئیں تاہم انہوں نے میڈیا سے گفت گو کرنے سے گریز کیا۔
خیال ہے کہ یہ نورین نیازی کی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عمران خان سے دوسری ملاقات تھی۔
