اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی ہمشیرہ نورین نیازی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جو قریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔
میڈیا رپورٹس مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، جس دوران عمران خان کی صحت سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ کے حالیہ حکم سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات کے بعد نورین نیازی داہگل ناکے پہنچیں، جہاں میڈیا نمائندوں نے ان سے گفتگو کی کوشش کی تاہم انہوں نے تفصیلی بات چیت سے گریز کیا
صحافی کے سوال پر نورین نیازی نے صرف ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات ہوگئی ہے۔
بعد ازاں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی نورین نیازی کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
عدالت نے عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے
سپریم کورٹ نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے
