آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں،پھل، دودھ سب کچھ مہنگا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں،پھل، دودھ سب کچھ مہنگا

آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں،پھل، دودھ سب کچھ مہنگا

آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں،پھل، دودھ سب کچھ مہنگا

15 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے میں فروخت ہونے لگا، کوکنگ آئل وگھی 615 روپے تک پہنچ گیا

لاہور میں مہنگائی کا راج برقرارہے جس سے شہری شدیدپریشانی کاشکارہیں۔
آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں،پھل، دودھ مہنگے فروخت ہو رہے ہیں، 15 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے میں فروخت ہونے لگاہے۔
درجہ اول کوکنگ آئل اورگھی 615 روپے لٹر تک پہنچ گیا،چاول کی فی کلو قیمت 450 روپے تک جا پہنچی جبکہ 14روپے سرکاری ریٹ والی روٹی 20 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
دودھ 170 کے بجائے 210 روپے فی لٹر میں فروخت ہورہاہے،اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخوں سے زائد 230 روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہاہے۔

سبزی اور ترکاری بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں اوردکاندارمن مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں،اسی طرح 800روپے سرکاری قیمت والا بیف 1500 روپے کلو میں فروخت ہورہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مٹن 3ہزار روپے کلو میں فروخت ہونے لگاہے

Exit mobile version