پاکستان آگے بڑھ رہا ہے پیچھے نہیں جارہا، نواز شریف پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاکستان آگے بڑھ رہا ہے پیچھے نہیں جارہا، نواز شریف

پاکستان آگے بڑھ رہا ہے پیچھے نہیں جارہا، نواز شریف

پاکستان آگے بڑھ رہا ہے پیچھے نہیں جارہا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور ملک پیچھے نہیں جا رہا، بہت جلد درپیش مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔

مری میں مسلم لیگ ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے سیاسی صورتحال سمیت آزاد کشمیر میں پارٹی کی کارکردگی پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلاف رائے اپنی جگہ، تاہم سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

نواز شریف نے آزاد کشمیر میں پارٹی امیدواروں کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک نشست کے ہارنے سے حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا ہے اور اس اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ماضی میں آزاد کشمیر کی حکومت عوام کی توقعات پر پوری طرح پورا نہیں اتر سکی۔ اگر حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب نہ ہوئی تو لوگ ناراض ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے کہیں گے کہ آزاد کشمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام شروع کیا جاسکے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی چاہتے ہیں کہ علاقے میں بہتر اسپتال اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے آزاد کشمیر حکومت کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ترقی اور عوامی سہولیات کے حوالے سے ایک نیا منظر دیکھنا چاہتی ہے۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور حکومت کو عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے چاہئیں

Exit mobile version