ملک بھر میں 79 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں 79 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

کراچی: 

پاکستان بھر میں 79 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز روایتی انداز میں توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا جبکہ مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، توپوں کی سلامی کے دوران اسلام آباد کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ ، پشاور ، کلگت بلتستان اور مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستوں نے قومی روایت کے مطابق توپوں کی سلامی پیش کی۔

پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں پرچم کشائ

Exit mobile version