انٹرنیٹ پر اکثر تصویری پہیلیاں سامنے آکر لوگوں کے ذہنوں کو گھما دیتی ہے۔
ایسی ہی ایک پہیلی انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جو کافی دلچسپ ہے۔
بس آپ کو تصویر دیکھ کر بتانا ہے کہ اس میں ایسی کیا گڑبڑ ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود نظر نہیں آتی۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر میں ایک خاتون کچن میں کھڑی برتن دھو رہی ہے۔
بظاہر تو کچھ بھی غیرمعمولی نظر نہیں آتا مگر اس تصویر میں ایک بہت بڑی غلطی چھپی ہوئی ہے۔
کیا آپ اس غلطی کو میں پکڑ سکتے ہیں؟
یہ تصویر درحقیقت آپ کی توجہ کا ٹیسٹ ہے کیونکہ اس کے بغیر غلطی کو پکڑنا مشکل ہے۔
تصویر کو غور سے دیکھیں اور پھر بتائیں کہ کیا آپ غلطی کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے؟
اگر نہیں تو ہم ہی جواب بتا دیتے ہیں۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ تصویر میں چائے کی کیتلی کو غور سے دیکھیں۔
کیتلی کی ٹونٹی بہت زیادہ نیچے ہے ایسا چائے کی کیتلی میں کبھی نہیں ہوتا۔
