بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر مہنگا ہوکر 4415 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کاہوگیا۔
دس گرام سونا 3601 روپے مہنگاہونے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کاہوگیاہے جبکہ فی تولہ چاندی 146 روپے اضافے کے ساتھ 7111 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی تھی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگیاتھاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہواتھا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کاہوگیاتھا۔
