ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے،یکم ربیع الاول 1448 ہجری بروز ہفتہ 15 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند 12 اگست کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہوگا، 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی، 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی پر غروب آفتاب اور غروب ماہ کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ ہوگا، فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 13 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آئے گا، 15 اگست کو یکم ربیع الاول ہونے کی صورت میں ماہ صفر کا اختتام ہوگا۔
ربیع الاول کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی معتبر شہادتوں اور ملک بھر سے موصول مشاہدات کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔
