پاک ایران دوطرفہ تجارت کا حجم10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوگیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

پاک ایران دوطرفہ تجارت کا حجم10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوگیا

پاک ایران دوطرفہ تجارت کا حجم10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوگیا

پاک ایران دوطرفہ تجارت کا حجم10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوگیا

معیشت بچانی ہے تو کسی کی ناراضی کی پرواہ نہیں !پاک ایران دوطرفہ تجارت کا حجم10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد مکمل کرنے پر اتفاق

پاک ایران دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ مشترکہ سرحدی منڈیوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ایران جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا آج دسواں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال، ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد اتابک نے شرکت کی اور مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں پاک ایران دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ پاک ایران تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے، سرحدی لاجسٹکس، کسٹمز اور کارگو کی نقل وحرکت میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

مشترکہ سرحدی منڈیوں اور الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے ذریعے دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر ڈاکٹر محمد اتابک نے کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی تجارت اور لاجسٹک تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Exit mobile version