اسلام آباد، کےپی، آزاد کشمیر، پنجاب اورسندھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین موسم

اسلام آباد، کےپی، آزاد کشمیر، پنجاب اورسندھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان

اسلام آباد، کےپی، آزاد کشمیر، پنجاب اورسندھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان

اسلام آباد، کےپی، آزاد کشمیر، پنجاب اورسندھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا گیارہواں اجلاس  ہوا جس دوران  ملک بھر میں مون سون کی صورتحال، دریاؤں کے بہاؤ اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے این ای او سی کے حالیہ دورے پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اگست میں بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی ارکان کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ این ای او سی سے متعلق آگاہ کیا۔۔ فیلڈ مارشل نے جدید ارلی وارننگ سسٹمز اور ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صلاحیتوں کی تعریف کی تھی۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version