اسرائیل کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے وسائل ناکافی ہیں: امریکی جنرل کا حکومت کو انتباہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

اسرائیل کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے وسائل ناکافی ہیں: امریکی جنرل کا حکومت کو انتباہ

اسرائیل کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے وسائل ناکافی ہیں: امریکی جنرل کا حکومت کو انتباہ

اسرائیل کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے وسائل ناکافی ہیں: امریکی جنرل کا حکومت کو انتباہ

امریکی فوج کی یورپی کمان (ای یو کام) کے سربراہ جنرل الیکسس گرنکیوچ نے پینٹاگون کو خبردار کیا ہے کہ ان کے پاس اسرائیل کو ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے بچانے کے لیے مطلوبہ بحری وسائل موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ مزید بحری جنگی جہاز فراہم نہ کیے گئے تو وہ امریکی سرزمین کے تحفظ کو فوقیت دیتے ہوئے اسرائیل کا دفاع نہیں کرسکیں گے۔

امریکی اخبار واشنگٹن نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنرل الیکسس گرنکیوچ نے رواں ہفتے پینٹاگون کی اعلیٰ قیادت کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ یورپی کمانڈ کے پاس موجود وسائل اسرائیل کے دفاع کے لیے ناکافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی بحریہ کا ایک اور ’طیارہ بردار جہاز‘ فراہم نہ کیا گیا تو انہیں اسرائیل کے بجائے صرف امریکی دفاع کو ترجیح دینا ہوگی۔

Exit mobile version