انتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

انتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہر

اسلام آباد: 

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پی پی یہ کبھی نہیں ہونے دیں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا انہیں منگل کی شب آنکھ کے چیک اَپ کے لیے اسپتال لایا گیا پھر اڈیالہ واپس لے گئے، مجھے بھی اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد اطلاع دی گئی تھی، محسن نقوی اور بلاول بھٹو زرداری سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، عوام کو بتایا جانا چاہیے کہ اس سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کون لے کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ملک نئے پاکستان سے پرانے پاکستان کی طرف گیا تباہی شروع ہو گئی، عدلیہ تباہ ہوگئی معاشی خرابی پیدا ہوئی اور عوام کا نظام پر اعتماد اٹھ گیا، ایسا سمجھا جائے کہ ملک میں ہر طرف آگ لگ گئی رہی ہے

نہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بعد 90 مزید ججز کو تعینات کیا گیا پورے پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم سے قبل 98 ججز تھے، اتنے ججز تعینات کرکے پھر بھی آپ انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے، عدلیہ پر اعتماد اٹھ چکا۔

Exit mobile version