سعودی عرب نے پاکستان کو بڑا مالی ریلیف دیتے ہوئے 5 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر کا قرض مزید 3 سال کے لیے رول اوور کردیا ہے۔ یہ قرض پاکستان کو متحدہ عرب امارات کو ادائیگیوں کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم ابتدائی طور پر پاکستان کو 3 ماہ کے لیے دی گئی تھی، تاہم اب اس کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق قرض رول اوور ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کم ہوگا اور بیرونی ادائیگیوں کے معاملات میں سہولت ملے گی۔
