چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل بھیجنے کی خبر مسترد کر دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل بھیجنے کی خبر مسترد کر دی

خلا کو جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، چین

خلا کو جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، چین

چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی خبر ایجنسی سے منسوب اس رپورٹ کو غلط اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسی اطلاعات کی تردید کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کام کرتا ہے اور کشیدگی میں اضافے کے بجائے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Exit mobile version