گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کے عدالت پیش ہوتے ہی بڑا حکم جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کے عدالت پیش ہوتے ہی بڑا حکم جاری

گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کے عدالت پیش ہوتے ہی بڑا حکم جاری

گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کے عدالت پیش ہوتے ہی بڑا حکم جاری

انسداددہشت گردی کی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کیس میں گرفتار ملزم سعد عباسی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

ملزم سعد عباسی کو پہلے سے دیے گئے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی حکام نے مزید تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نوید کیانی نے عدالت کو بتایا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ مبینہ طور پر ملزم نے واردات کے بعد اسلحہ چھپا دیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی اور دیگر اہم شواہد کا حصول ابھی باقی ہے، جس کے لیے مزید تفتیش درکار ہے۔ عدالت سے ملزم کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم سعد عباسی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے دوبارہ 3 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ حکام کے مطابق برآمد کیے گئے شواہد اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version