پیٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ عوام پر ظلم ہے، ڈاکٹر خالد محمود خالد پاکستان Roze News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ عوام پر ظلم ہے، ڈاکٹر خالد محمود خالد

پیٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ عوام پر ظلم ہے، ڈاکٹر خالد محمود خالد

پیٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ عوام پر ظلم ہے، ڈاکٹر خالد محمود خالد

جنرل سیکرٹری سوات ٹریڈرز فیڈریشن، ڈاکٹر خالد محمود خالدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور مسلسل قیمتوں میں اضافے کو عوام پر سراسر ظلم اور حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے، مگر بدقسمتی سے پاکستان واحد ملک ہے جہاں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئے روز پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام، خصوصاً غریب، مزدور اور محنت کش طبقے پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال رہی ہیں۔
ڈاکٹر خالد محمود خالد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس واپس لے اور عالمی منڈی کے مطابق قیمتوں میں نمایاں کمی کرے، تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مہنگائی کے اس طوفان کو نہ روکا اور عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو اسے عوامی ردِعمل اور بددعاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Exit mobile version