الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل فوری حل کیے جائیں ورنہ ملک گیر تحریک شروع کرینگے،آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل فوری حل کیے جائیں ورنہ ملک گیر تحریک شروع کرینگے،آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل فوری حل کیے جائیں ورنہ ملک گیر تحریک شروع کرینگے،آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل فوری حل کیے جائیں ورنہ ملک گیر تحریک شروع کرینگے،آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن

اسلام آباد: آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن کا ایک ہنگامی اجلاس پمز ہسپتال اسلام آباد میں مرکزی صدر شرافت اللہ یوسفزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سندھ، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے مرکزی و صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ارشد خان، مرکزی چیئرمین آل پاکستان ڈسپنسر فیڈریشن ملک منیر احمد، مرکزی صدر خالد حسین جٹ، سندھ کے صدر و مرکزی رہنما ساون بلوچ، سیکرٹری جنرل اے پی ڈی ایف قاضی محمودالحق، اے پی پی اے پنجاب کے صدر امجد رضا سندھو، چیئرمین رفعت حسین سیال، خیبر پختونخوا سے مرکزی چیئرمین پرویز خان، فنانس سیکرٹری فضل قیوم، مرکزی وائس چیئرمین و صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سمیع الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ارشد خان نے ایجنڈا پیش کیا، جس پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ متعدد ٹیکنالوجیز کے سکوپ آف پریکٹس کی منظوری کو 90 روز سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل ایکٹ 2022 کے مطابق تاحال گزٹ نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر کے ہیلتھ کیئر کمیشنز کی جانب سے کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے خلاف مبینہ کارروائیوں، بھاری جرمانوں، اداروں کی سیلنگ اور سوشل میڈیا پر منفی مہم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل فوری طور پر واضح ہدایات جاری کرکے رجسٹرڈ اور کوالیفائیڈ پروفیشنلز کے قانونی تحفظ کو یقینی بنائے۔اجلاس میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن کے عمل میں سست روی پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے تیز، شفاف اور آسان بنانے، ایڈوائزری کمیٹیوں کو وسعت دینے، باقی ماندہ کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے، ملک بھر میں یونیفارم سروس اسٹرکچر، یکساں تعلیمی معیار، یکساں الاؤنسز اور میڈیکل فیکلٹیز و الائیڈ ہیلتھ کالجز میں قانون کے مطابق کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعیناتی کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کونسل ممبران کی مدت پوری ہونے کے بعد غیر ضروری توسیع نہ دی جائے اور اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت سمیت متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کیا جائے۔ مزید برآں، تمام میڈیکل فیکلٹیز، خصوصاً سندھ میڈیکل فیکلٹی، کو ایک سالہ سرٹیفکیٹ کورسز بند کرنے کا پابند بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر شرافت اللہ یوسفزئی کی زیر صدارت متعدد قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں، جن میں ڈسپنسر ٹیکنالوجی کے سکوپ آف پریکٹس کا فوری گزٹ نوٹیفکیشن، ہیلتھ کیئر کمیشنز کی مبینہ غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف تحفظ، ایڈوائزری کمیٹیوں کو مناسب توسیع اور مراعات، خیبر پختونخوا کے ماڈل کی طرز پر ملک گیر یونیفارم سروس اسٹرکچر، یکساں الاؤنسز، معیاری تعلیمی نظام، رجسٹریشن کے عمل میں تیزی، ایک سالہ سرٹیفکیٹ کورسز کی بندش، کونسل ممبران کو غیر ضروری توسیع سے گریز اور میڈیکل فیکلٹیز و الائیڈ ہیلتھ اداروں میں غیر متعلقہ افراد کی جگہ کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی تقرری یقینی بنانے کا مطالبہ شامل تھا۔اجلاس کے اختتام پر فیڈریشن نے واضح کیا کہ اگر مذکورہ مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن اور اس سے وابستہ تمام تنظیمیں، بشمول مشاورتی گروپ برائے ڈسپنسر ٹیکنالوجی پاکستان، ملک بھر کے بڑے اور چھوٹے ہسپتالوں، میڈیکل کالجز اور دیگر اداروں میں مرحلہ وار، منظم اور پرامن احتجاجی تحریک شروع کریں گی۔ ضرورت پڑنے پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے دفتر کے سامنے احتجاج اور گھیراؤ سمیت ہر آئینی اور جمہوری حق استعمال کیا جائے گا۔

Exit mobile version