18 ارب ڈالر کا تیل فروخت! ایران نے اربوں ڈالر کیسے کمائے؟ بالآخرتہران نے بڑا راز کھول دیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

18 ارب ڈالر کا تیل فروخت! ایران نے اربوں ڈالر کیسے کمائے؟ بالآخرتہران نے بڑا راز کھول دیا

18 ارب ڈالر کا تیل فروخت! ایران نے اربوں ڈالر کیسے کمائے؟ بالآخرتہران نے بڑا راز کھول دیا

18 ارب ڈالر کا تیل فروخت! ایران نے اربوں ڈالر کیسے کمائے؟ بالآخرتہران نے بڑا راز کھول دیا

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اور جنگ بندی کے عرصے کے دوران اس نے 18 ارب ڈالر مالیت کا تیل فروخت کیا۔

روئٹرز کے مطابق ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے کہا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران ایران نے 11.5 ارب ڈالر مالیت کا تیل فروخت کیا، جبکہ جنگ بندی کے عرصے میں مزید 6.5 ارب ڈالر مالیت کا تیل برآمد کیا گیا۔

ایرانی وزیرِ تیل کے مطابق جنگ بندی کا آغاز 7 اپریل کو ہوا تھا، جس کے خاتمے کا اعلان 10 جولائی کو کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی ایران کے سالانہ بجٹ میں متوقع تیل کی آمدنی کے تقریباً 60 فیصد کے برابر ہے۔

محسن پاک نژاد کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا اور ایران نے 100 ملین بیرل خام تیل اور گیس فروخت کی۔

تاہم دوسری جانب ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے جون کے اواخر میں کہا تھا کہ امریکی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے دوران ایران کسی بھی مقدار میں تیل برآمد کرنے سے قاصر تھا۔

ایرانی حکام کے ان دعوؤں کے بعد عالمی سطح پر تہران کی تیل تجارت اور پابندیوں کے باوجود برآمدات سے متعلق بحث جاری ہے۔

Exit mobile version