ایرانی ریال کی تاریخی گراوٹ! جانیں، خریدنے والوں کو کتنا فائدہ ہو سکتا ہے؟ اہم خبر آ گئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

ایرانی ریال کی تاریخی گراوٹ! جانیں، خریدنے والوں کو کتنا فائدہ ہو سکتا ہے؟ اہم خبر آ گئی

ایرانی ریال کی تاریخی گراوٹ! جانیں، خریدنے والوں کو کتنا فائدہ ہو سکتا ہے؟ اہم خبر آ گئی

ایرانی ریال کی تاریخی گراوٹ! جانیں، خریدنے والوں کو کتنا فائدہ ہو سکتا ہے؟ اہم خبر آ گئی

ایران کی معاشی صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل اور شدید گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کے مرکزی بینک (سی بی آئی) کے مطابق امریکی ڈالر، یورو اور پاکستانی روپے سمیت 44 بین الاقوامی کرنسیاں ایرانی ریال کے مقابلے میں مزید مضبوط ہو گئی ہیں، جبکہ صرف دو کرنسیوں کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک امریکی ڈالر کی سرکاری قیمت 14 لاکھ 14 ہزار 300 ریال تک جا پہنچی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں صورتحال مزید ابتر ہے، ایک امریکی ڈالر 19 لاکھ 20 ہزار سے 19 لاکھ 50 ہزار ریال کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب 100 پاکستانی روپے کی سرکاری قدر بڑھ کر 5 لاکھ 9 ہزار 182 ریال ہو گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 5 ہزار 92 ایرانی ریال کے برابر ہے۔

پاکستان کی مقامی اوپن مارکیٹ میں بھی ایرانی ریال کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔ جون میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت 8 سے 9 ہزار پاکستانی روپے تھی، جو اب کم ہو کر 4 ہزار 500 سے 5 ہزار روپے تک رہ گئی ہے۔

 

Exit mobile version