صدر پوٹن نے چینی شہریوں کیلئے روس میں ویزا فری داخلے کی مدت بڑھا دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

صدر پوٹن نے چینی شہریوں کیلئے روس میں ویزا فری داخلے کی مدت بڑھا دی

صدر پوٹن نے چینی شہریوں کیلئے روس میں ویزا فری داخلے کی مدت بڑھا دی

صدر پوٹن نے چینی شہریوں کیلئے روس میں ویزا فری داخلے کی مدت بڑھا دی

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے چینی شہریوں کے لیے روس میں بغیر ویزا داخلے کی سہولت میں توسیع کرتے ہوئے اس کی مدت 31 دسمبر 2027 تک بڑھا دی ہے۔

رکاری قانونی معلومات کے پورٹل پر شائع ہونے والے فرمان کے مطابق پہلے یہ سہولت 14 ستمبر 2026 تک مؤثر تھی، تاہم نئے حکم نامے کے تحت اس کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

روسی حکام کے مطابق چینی شہری 30 روز تک بغیر ویزا روس میں قیام کر سکتے ہیں، یہ فیصلہ باہمی تعاون کے اصول کے تحت کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مئی 2026 میں چین نے بھی روسی شہریوں کے لیے اپنے ہاں ویزا فری قیام کی سہولت کو 2027 کے اختتام تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن نے یکم دسمبر 2025 کو ایک فرمان پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت باہمی بنیاد پر چینی شہریوں کو 30 روز تک روس میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ چین نے 15 ستمبر 2025 سے روسی شہریوں کے لیے بھی اسی نوعیت کا ویزا فری نظام نافذ کیا تھا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا اور روس۔چین اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

Exit mobile version