شکست کا غم ناقابلِ برداشت، میسی خاموش رہے مگر آنکھیں سب کچھ کہہ گئیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

شکست کا غم ناقابلِ برداشت، میسی خاموش رہے مگر آنکھیں سب کچھ کہہ گئیں

شکست کا غم ناقابلِ برداشت، میسی خاموش رہے مگر آنکھیں سب کچھ کہہ گئیں

شکست کا غم ناقابلِ برداشت، میسی خاموش رہے مگر آنکھیں سب کچھ کہہ گئیں

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں اضافی وقت میں 1-0 کی شکست کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم غم سے نڈھال ہوگئی، جبکہ کپتان لیونل میسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

چند روز قبل سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد پُرجوش نظر آنے والی ارجنٹینا کی ٹیم فائنل میں شکست کے بعد مایوسی اور خاموشی کی تصویر بن گئی۔ عالمی ٹائٹل کا دفاع کرنے کا خواب صرف ایک گول کے فرق سے ٹوٹ گیا۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسپین کے فیران ٹوریس نے اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں اسکور کیا، جس کے بعد آخری سیٹی بجتے ہی ایک جانب اسپین کی خوشیاں عروج پر تھیں تو دوسری طرف ارجنٹینا کے کھلاڑی افسردہ دکھائی دیے۔

شکست کے بعد لیونل میسی سر جھکائے میدان میں کھڑے رہے، جبکہ ساتھی کھلاڑی انہیں حوصلہ دیتے رہے۔ ان کے چہرے پر مایوسی اور برسوں کی محنت کا عکس نمایاں تھا۔

فٹبال شائقین کے لیے یہ منظر انتہائی جذباتی ثابت ہوا، کیونکہ کئی مبصرین کا خیال ہے کہ یہ میسی کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔

اعداد و شمار بھی ارجنٹینا کی مشکلات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ٹیم مقررہ 90 منٹ میں گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی اور مجموعی طور پر صرف تین کوششیں کیں۔

اس کے برعکس اسپین نے پورے میچ میں مسلسل دباؤ برقرار رکھا، مجموعی طور پر 20 حملے کیے اور بالآخر اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر کے دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی یہ رات اسپین کے لیے تاریخی فتح کا دن بن گئی، جبکہ ارجنٹینا اور خصوصاً لیونل میسی کے مداحوں کے لیے یہ ایک یادگار مگر انتہائی افسوسناک لمحہ ثابت ہوئی

Exit mobile version