قد صرف 2 فٹ، مگر خواب آسمان سے بھی بلند،900 نمبر لینے والا ہونہار طالب علم، اب غربت کے سامنے بے بسخواب آنکھوں میں ہیں، مگر جیب خالی ہے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

قد صرف 2 فٹ، مگر خواب آسمان سے بھی بلند،900 نمبر لینے والا ہونہار طالب علم، اب غربت کے سامنے بے بسخواب آنکھوں میں ہیں، مگر جیب خالی ہے

میانوالی میں ایک ایسا طالب علم بھی ہے جس کا قد تو 2 فٹ ہے لیکن اس کے حوصلے بلند ہیں۔ میانوالی کے علاقے داؤدخیل کا رہائشی 19 سال کا سجاول عباس ایف ایس سی پاس کرنے کے بعد مزید تعلیم جاری رکھنے کا خواہش مند ہے لیکن معاشی حالات سے مجبور ہے۔ سجاول عباس نے تعلیم حاصل کرنے کے جنون میں کبھی اپنے قد اور جسمانی معذوری کو کمزوری نہیں سمجھا۔
طالب علم نے میٹرک کا امتحان 900 نمبر حاصل کر کے پاس کیا اور اب وہ ایف ایس سی پاس ہے۔ سجاول عباس کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کے علاوہ ان کے خاندان میں کسی نے تعلیم حاصل نہیں کی، بھیڑ بکریاں چرا کر گھر کے اخراجات مشکل سے پورے ہوتے ہیں، بیٹے کے تعلیمی اخراجات کیسے پورے کریں؟سجاول عباس کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب مزید تعلیم حاصل کرنے میں میری مدد کرے تو ناصرف میں اپنے والدین کا سہارا بنوں گا بلکہ معاشرے میں مجھے ایک بہتر مقام بھی مل سکتا ہے۔

Exit mobile version