تہکال پایان میں گھر میں ہولناک آتشزدگی، میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

تہکال پایان میں گھر میں ہولناک آتشزدگی، میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

راولپنڈی: نالہ لئی سے ملنے والی لاش ایک آستانے کے پیر کی نکلی

راولپنڈی: نالہ لئی سے ملنے والی لاش ایک آستانے کے پیر کی نکلی

پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تہکال پایان میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور ان کے 4 بچے شامل ہیں، جو مبینہ طور پر آگ کی تپش اور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق گھر کے جس حصے میں آگ لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان موجود تھا، جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم گھر میں موجود افراد کو بچایا نہیں جاسکا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version