کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

کل بدھ 15 جولائی کو  سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا  جس کے  باعث  خانہ کعبہ کا سایہ ختم  ہوجائےگا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق بدھ کے روز مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔

اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائےگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دےگا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ  اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا۔

واضح رہےکہ پرانے وقتوں میں سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے پر قبلے کے رخ کا تعین کیا جاتا تھا، اس کے لیے ایک لکڑی کو زمین میں گاڑا جاتا تھا اور جب اس کا سایہ ظاہر ہوتا تو اس کی مخالف سمت کو کعبے کی سمت کے طور پر تعین کیا جاتا تھا۔

Exit mobile version