بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بڑا ایکشن، 1686 افراد حراست میں لے لیے گئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بڑا ایکشن، 1686 افراد حراست میں لے لیے گئے

بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بڑا ایکشن، 1686 افراد حراست میں لے لیے گئے

بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بڑا ایکشن، 1686 افراد حراست میں لے لیے گئے

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں مختلف آپریشنز کے دوران 1 ہزار 686 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں کیے گئے 40 کامیاب آپریشنز کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 1 ہزار 257 افغان باشندوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس ملکی سیکیورٹی، امن و امان اور معاشی استحکام کے لیے چیلنج تصور کیے جاتے ہیں، جس کے تدارک کے لیے سیکیورٹی ادارے اقدامات کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر مینجمنٹ اور ملکی قوانین کے نفاذ کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور واپسی کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق غیر قانونی نقل و حرکت، انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Exit mobile version