حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا! مفت بجلی کا کھیل ختم، اب افسران کو بھی بجلی کا بل ادا کرنا ہوگا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا! مفت بجلی کا کھیل ختم، اب افسران کو بھی بجلی کا بل ادا کرنا ہوگا

حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا! مفت بجلی کا کھیل ختم، اب افسران کو بھی بجلی کا بل ادا کرنا ہوگا

حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا! مفت بجلی کا کھیل ختم، اب افسران کو بھی بجلی کا بل ادا کرنا ہوگا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کے لیے مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ اب ان افسران کو بھی عام صارفین کی طرح بجلی کے بل موصول ہوں گے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق گریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران کو ملنے والی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم ہونے کے بعد نئے بلنگ نظام کے تحت ان کے بجلی کے بل جاری کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار یونٹس، گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار یونٹس جبکہ گریڈ 20 کے افسران کو سالانہ 10 ہزار مفت بجلی یونٹس کی سہولت حاصل تھی۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں پہلی بار افسران کو مفت بجلی یونٹس کے بجائے مکمل بل ادا کرنا ہوں گے، جس کے باعث بعض افسران کے بجلی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہی فیصلہ دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کے لیے بھی کیا گیا تھا، تاہم بعض کمپنیوں نے عدالتوں سے حکمِ امتناع حاصل کر کے مفت بجلی کی سہولت بحال کروا لی۔

لیسکو افسران کا مؤقف ہے کہ اگر دیگر بجلی کمپنیوں میں مفت بجلی کی سہولت برقرار ہے تو یہ یکساں پالیسی کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں پہلے ہی مختلف مراعات شامل ہوتی ہیں، اس لیے مفت بجلی سمیت تمام سہولتوں کے حوالے سے ملک بھر میں ایک ہی پالیسی نافذ کی جانی چاہیے۔

افسران نے وزارت توانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے مفت بجلی کی سہولت کے معاملے پر واضح اور یکساں پالیسی جاری کی جائے۔

Exit mobile version