لکی مروت سے افسوسناک خبرآگئی، 5 افراد جان کی بازی ہار گئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

لکی مروت سے افسوسناک خبرآگئی، 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

لکی مروت سے افسوسناک خبرآگئی، 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

لکی مروت سے افسوسناک خبرآگئی، 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پرانی دشمنی ایک بار پھر خونریز تصادم میں تبدیل ہوگئی، جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے وانڈہ حاجی گل میں پیش آیا، جہاں پرانی دشمنی کی بنا پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک فریق کے دو جبکہ دوسرے فریق کے خاتون سمیت تین افراد شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول میں لیا۔

پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے

Exit mobile version