بیٹی غیر کی ہو یا اپنی بیٹی آخر بیٹی ہے۔۔۔ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بیٹی غیر کی ہو یا اپنی بیٹی آخر بیٹی ہے۔۔۔

بیٹی غیر کی ہو یا اپنی بیٹی آخر بیٹی ہے۔۔۔

بیٹی غیر کی ہو یا اپنی بیٹی آخر بیٹی ہے۔۔۔

(ائیر فورس کے غیرت مند۔جرأت مند گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر دل سے نکلے چند اشعار)

عاصم کی قربانی جیسے ہم سب سے یہ کہتی ہے

بیٹی غیر کی ہو یا اپنی بیٹی آخر بیٹی ہے

آوارہ ،اوباش عناصر کب تک دہشت بانٹیں گے

کیسے سب کے سامنے  اس نے خون کی ہولی کھیلی ہے

چاروں جانب ناچ رہی ہیں tik toker کی پیداوار

مجرم نے کس زعم میں آکر سر سے چادر کھینچی ہے

عزت کے رکھوالے کا اعزاز یہی ہے دنیا میں؟

اک عیاش نے طیش میں آکر تن پہ داغی  گولی ہے

کیپٹن عاصم  اس جرأت پہ قوم کا ہے سیلوٹ مگر

آپ کی اس شہادت نے پر آنکھ ہماری بھر دی ہے

کلام :سیدہ صائمہ کامران

Exit mobile version