معروف پوڈکاسٹر ریحان طارق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار،وجہ کیابنی ؟ جانئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

معروف پوڈکاسٹر ریحان طارق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار،وجہ کیابنی ؟ جانئے

معروف پوڈکاسٹر ریحان طارق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار،وجہ کیابنی ؟ جانئے

معروف پوڈکاسٹر ریحان طارق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار،وجہ کیابنی ؟ جانئے

معروف پوڈکاسٹر ریحان طارق کو لندن سے واپسی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریحان طارق رات تقریباً ایک بجے کے بعد لندن سے لاہور پہنچے، جہاں امیگریشن کے دوران ان کا نام پی این آئی ایل (PNIL) لسٹ میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور میں درج مقدمے کی بنیاد پر انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام نے ریحان طارق کو حراست میں لیا، جس کے بعد این سی سی آئی اے کے اہلکار ایئرپورٹ پہنچے اور انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

ریحان طارق کے ایک قریبی عزیز نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں ایئرپورٹ پر روکا گیا، جس کے بعد این سی سی آئی اے کے اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے ریحان طارق کی گرفتاری، مقدمے کی نوعیت یا الزامات سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ مزید معلومات حکام کے سرکاری مؤقف کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version