اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنۃ الخوارج کی جانب سے گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر جھوٹے پروپیگنڈے پر سخت تنقید کی ہے۔وزیر دفاع نے کھوکھلی تشہیر اور گمراہ کن دعوے پر فتنۃ الخوارج کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنۃ الخوارج کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں گروپ کیپٹن عاصم طارق کے ایک بہیمانہ قتل کی ذمہ داری طالبان قبول کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کا کوئی اعتبار نہیں، کل کو شاید پاکستان میں چوری، ڈکیتی اور عام جرائم کا کریڈٹ بھی لینا شروع کر دیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا مقصد صرف کریڈٹ لینا ہے، حقیقت، اخلاقیات اور ذمہ داری سے انہیں کوئی غرض نہیں۔
گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر فتنۃ الخوارج کا جھوٹا پروپیگنڈا، وزیر دفاع کی سخت تنقید

گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر فتنۃ الخوارج کا جھوٹا پروپیگنڈا، وزیر دفاع کی سخت تنقید