حکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ، وزیر خزانہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

حکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ، وزیر خزانہ

حکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ، وزیر خزانہ

حکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ، وزیر خزانہ

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن کو مزید 28 ریاستی ادارے مختص کیے گئے ہیں، نجکاری کے حوالے سے حکومت متحرک ہے۔
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پاکستان بینکنگ سمِٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کا اختتام مضبوط معاشی استحکام کے ساتھ ہوا، بڑی صنعت کی نمو کے سبب جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ ہوئی، ترسیلاتِ زر کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ مالی سال 26ء میں مستحکم رہا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 26ء کی ترسیلاتِ زر 41 سے 42 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے، ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹس کا بھی معاشی استحکام میں اہم کردار رہا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مالی سال 26ء میں 18.4ارب ڈالر ہوگئے، یورو بانڈز سمیت عالمی کیپیٹل مارکیٹس تک پاکستان کی رسائی ہوئی، پانڈا بانڈ سب سے زیادہ اہمیت کے حامل رہے، پانڈا بانڈ جیسی دوسری بڑی مارکیٹ کو کھنگالنے میں تاخیر ہوئی۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 11 آئی پی او ہوئے، نئے سرمایہ کار بالخصوص جین زی اسٹاک مارکیٹ میں دلچسپی لے رہی ہے۔ 2025 کے سیلابوں میں 2022 کی طرح بین الاقوامی مدد طلب نہیں کی، 2025 کے سیلابوں میں اپنے ذرائع سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پایا گیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں 50 کروڑ سے کم مالیت کے کاروباروں پر سپر ٹیکس کا خاتمہ کردیا ہے، سپر ٹیکس کا خاتمہ چھوٹے کاروباروں کے فروغ کیلئے ناگزیر تھا، کنسٹرکشن سیکٹر کو بجٹ میں ریلیف دیا ہے، زرعی مشینری پر تمام ڈیوٹیز کو صفر کردیا گیا ہے، ٹیکس نیٹ کی وسعت کے تناظر میں ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا، ٹیکنالوجی کے فروغ سے ٹیکس نظام میں انسانی روابط کو ختم کررہے ہیں، ہمیں ٹیکس انتظامیہ کے اعتماد میں بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

Exit mobile version