جوان بیٹے کی میت، خالی جیب اور بے بس باپ، پھرسابق کرکٹر نے وہ کر دکھایا جو حکمران نہ کر سکے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

جوان بیٹے کی میت، خالی جیب اور بے بس باپ، پھرسابق کرکٹر نے وہ کر دکھایا جو حکمران نہ کر سکے

جوان بیٹے کی میت، خالی جیب اور بے بس باپ، پھرسابق کرکٹر نے وہ کر دکھایا جو حکمران نہ کر سکے

جوان بیٹے کی میت، خالی جیب اور بے بس باپ، پھرسابق کرکٹر نے وہ کر دکھایا جو حکمران نہ کر سکے

ملتان کے 60 سالہ بزرگ خالد کی چند روز قبل ایک دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے جوان بیٹے کی وفات کے بعد انتہائی بے بسی کے عالم میں یہ بتاتے دکھائی دیے کہ ان کے پاس اپنے بیٹے کے لیے کفن تک خریدنے کے پیسے نہیں۔ غربت اور مجبوری کی اس المناک داستان نے پورے ملک کو غمزدہ کر دیا تھا اور سوشل میڈیا پر حکام سے فوری مدد کی اپیلیں کی جا رہی تھیں

اسی دوران پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر سعید انور نے خاموشی سے اس خاندان کی مدد کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سعید انور نے بزرگ خالد سے ملاقات کی، ان کی مالی معاونت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ان کے اس جذبۂ انسانیت کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا اور کہا کہ انہوں نے وہ کام کر دکھایا جو ریاستی اداروں اور حکمرانوں کو کرنا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا پر سعید انور کے اس اقدام کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مشکل وقت میں کسی مجبور انسان کا سہارا بننا ہی حقیقی انسانیت ہے۔ کئی صارفین نے مطالبہ بھی کیا کہ ایسے مستحق خاندانوں کی مستقل سرکاری سطح پر کفالت کا نظام بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی باپ کو اپنے بیٹے کے کفن کے لیے بھی دوسروں کا محتاج نہ ہونا پڑے

Exit mobile version