معروف مذہبی اسکالر مولانا ناصر مدنی کی طبیعت نماز جمعہ کے خطبے کے دوران اچانک خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے، انہیں کارڈیولوجی ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق جہانیاں میں خطاب کے دوران مولانا ناصر مدنی کو دل کا دورہ پڑا، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ڈاکٹروں کی ہدایت پر مولانا ناصر مدنی کو مزید علاج کے لیے ملتان کے کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا ناصر مدنی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ اسپتال میں انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب مولانا ناصر مدنی کے اہل خانہ اور مذہبی حلقوں نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔
